سانحہ بادامی باغ نے پاکستان کے تشخص کو متاثر کیا شہبازشریف
مسیحی برادری کے گھروں کو جلانے والوں نے پاکستان اوراسلام کی کوئی خدمت نہیں کی ،شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ سانحہ بادامی باغ نے پاکستان کےتشخص کومتاثرکیا، ذمہ داروں کومعاف نہیں کریں گے۔
سانحہ بادامی باغ کے بعد کی صورت حال کاجائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ مسیحی برادری کے گھروں کو جلانے والوں نے پاکستان اوراسلام کی کوئی خدمت نہیں کی، یہ واقعہ بربریت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلائے گئے گھروں اوردکانوں کی مرمت کا کام 4 روزمیں مکمل کرلیا جائے گا۔
شہبازشریف نےعلمااورمشائخ سے اپیل کی کہ وہ جمعتہ المبارک کویومِ رواداری پراپنے خطبات کے ذریعے امن وآشتی، اخوت اوربھائی چارے کوفروغ دیں۔