سانحہ عباس ٹاؤن مخدوش قراردیئے گئے56 فلیٹس دوبارہ تعمیرکئے جائیں گے

اگر حکومت کی جانب سے فنڈز نہ بھی ملے تو اپنی مدد آپ کے تحت تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا،سید محمد نقی


ویب ڈیسک March 11, 2013
حکومت کی جانب سے فنڈز نہ بھی ملے تو اپنی مدد آپ کے تحت تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا،سید محمد نقی فوٹو: اے ایف پی

عباس ٹاؤن سانحے کے بعد مخدوش قراردیئے گئے فلیٹس کو گرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس سلسلے میں 56متاترہ فلیٹوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ عباس ٹاؤن کے نتیجے میں مخدوش ہونے والے فلیٹس کو گرا کر دوبارہ تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اس سلسلے میں علامہ طالب جوہری کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ، اس موقع پرکمیٹی کے رکن سید محمد نقی نے کہا کہ مجموعی طور پر 56 فلیٹس کو گرایا جائے گا ، فلیٹس کی از سر نو تعمیر پر ساڑھے 15 کروڑ خرچ ہوں گے جس کے لئے حکومت نے رقم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے فنڈز نہ بھی ملے تو اپنی مدد آپ کے تحت تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |