ملتان بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں تصادم 2 طلبا شدید زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےفائرنگ کے واقعے کانوٹس لیتےہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا


ویب ڈیسک March 11, 2013
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو طالب علم رانا جاوید اور احمد زخمی ہوئے جنہیں امدادی ٹیم کے کارکنوں نے نشتر اسپتال منتقل کردیا. فوٹو: فائل

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں دوطلبہ گروپوں میں تصادم اورفائرنگ کے نتیجے میں دو طلبا شدید زخمی ہوگئے جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے واقعے کی نوٹس لے لیا۔


ذرائع کے مطابق بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں 4 روز قبل دو طلبا گروپوں میں ہونے والی لڑائی کی رنجش میں آج دوبارہ رانا جاوید گروپ اور نانڈلہ گروپ آمنے سامنے آگئے، یونیورسٹی کے عثمان ہال کے سامنے دونوں گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو طالب علم رانا جاوید اور احمد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے نشتراسپتال منتقل کردیا جبکہ دیگرطلبا فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل طلبا نے یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی دروازے بند کرکے یونیورسٹی سیل کردی بعدازاں پولیس کی بھاری نفری عثمان ہال پہنچی اورتلاشی لی تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔


دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےفائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بحال کرنے اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں