سندھ اسمبلی کے 17 اراکین مالی اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے میں ناکام
اراکین کا تعلق پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم پاکستان سے ہے، الیکشن کمیشن نے ان اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کردی
PARIS:
سندھ اسمبلی کے 17 اراکین مالی اثاثوں کی تفصیل تاحال جمع کرانے میں ناکام ہوگئے جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کردی۔
سندھ اسمبلی کے17 ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں تاحال اپنے مالی اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائیں جس کے باعث الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کردی ،ارکان کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم پاکستان سے ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن ارکان نے مالی اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی ان میں ایم کیوایم کے فیصل سبزواری، خالد بن ولایت، محمد دلاور، محمد کامران، بلقیس مختار اور ارم عظیم فاروق شامل ہیں جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مکیشن کمار چاؤلہ، جاوید ناگوری علی نواز مہر،ثانیہ ناز، عبدالروف خان کھوسو، بشیر ہالیپوٹہ، لال چند اکرانی،پیسو مل،رخسانہ پروین، مخدوم خلیق الزمان اور اسماعیل راہو شامل ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی اسمبلی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔