کرپشن کے الزام میں گرفتارسعودی شہزادے مطعب بن عبداللہ کو رہا کردیا گیا

مطعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض رہائی ملی، برطانوی میڈیا


ویب ڈیسک November 29, 2017
مطعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض رہائی ملی، برطانوی میڈیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

گرفتار سعودی شہزادوں میں سے ایک شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں میں سے ایک شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض رہا کردیا گیا ہے جب کہ شہزاد مطعب کے علاوہ مزید تین افراد نے بھی ڈیل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ شہزادہ مطعب کو گزشتہ دنوں کرپشن کے خلاف کارروائی کے دوران دیگر شہزادوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں