کے ڈی اے کا آپریشن کئی علاقوں میں شادی ہال اور پلاٹس پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار

کارروائی گلستان جوہر،گلشن،ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں کی گئی، چائنا کٹنگ ختم کردیں گے،سمیع صدیقی


نعیم خانزادہ November 29, 2017
شہرکے تمام علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات ہیں، بلاامتیاز شروع کی گئی کارروائی میں ہرحال میں زمین واگزارکرائی جائے گی،ذرائع۔ فوٹو : اے پی پی

سپریم کورٹ کے احکام پرادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلا ف دوسرے دن بھی کارروائی جاری رہا جب کہ شادی ہالوں،رفاہی پلاٹوں اور اسپتال کی اراضی پر غیرقانونی عمارتوں کو مسمار کردیا گیا۔

ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ ہر صورت سرکاری زمین واگزار کرائی جائے گی اگر غیر قانونی تعمیرات میں کوئی سرکاری افسر بھی ملوث ہو ا تو اس کے خلاف کاررو ائی کی جائے گی، تفصیلا ت کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے کے ڈی اے کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے جس میں شہر بھر میں سرکاری زمینوں پر قائم شا دی ہالز اور غیرقانونی تعمیرات کو واگزار کر ایا جائے گا جس پر کے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے گذشتہ روز سے کارروائی شروع کی گئی جو منگل کو بھی جاری رہی۔

کے ڈی اے حکام نے گلستان جوہر میں شادی ہال ،رفاہی پلاٹوں پر قائم تعمیرات کو مسمار کیا،گلستان جوہر میں اسپتال کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمار کردیا گیا،گلستان جوہر میں سرکاری زمین پر قائم غیرقانونی رہائشی تعمیرات کو مسمار کیا گیا ،سرجانی ٹاؤن،گلشن اقبال اور ناظم آباد میں بھی فلاحی پلاٹوں اور کھیلوں کے میدان میں قائم تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سمیع صدیقی کارروائی کی نگرانی کر تے ر ہے،کارروائی میں بھاری مشینر ی کا استعما ل کیا گیا کیا جبکہ پولیس کی بھی مدد لی گئی، ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر یہ کارروائی شروع کی گئی ہے جس میں رفاہی پلاٹوں، کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر تعمیرات کو مسمار کیا گیا ہے، کارروائی گلستان جوہر،گلشن اقبال،ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجا نی ٹاؤن میں گئی جس میں کئی شادی ہال، پلاٹوں پر قائم تعمیرات کو مسمار کردیا گیا جب کہ چائنا کٹنگ ختم کردیں گے۔

سمیع صدیقی کا کہنا تھا کہ عدالت نے دودن کا وقت دیا لیکن اس کے بعد بھی کارروائی جا ری رہے گی ہر صورت کر اچی میں سرکاری زمین کو واگزار کر ایا جا ئے گا، انھوں نے کہا کہ اگر سرکا ری زمین پر غیرقانونی تعمیرات میں کوئی سرکاری افسر ملوث ہو ا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کراچی میں اربو ں روپے کی زمین پر چائنا کٹنگ کی گئی جس میں ہزارو ں کی تعداد میں مکانات تعمیر کر دیے کیے گئے جبکہ کھیلوں اور پارکوں کی سرکا ری اراضی پر شادی ہالز تعمیر کیے گئے جس کو عدالت نے دو دن میں واگزار کر انے کا حکم صادر کیا ہے۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات میں کے ڈی اے افسران ملوث ہیں، امکان ہے کہ ان کے خلا ف بھی کارروائی کی جائے گی، ذرائع نے بتایا کہ گرفتار سابق ڈی جی ناصر عباس پر مبینہ طور الزام ہے کہ انھوں نے متبادل پلاٹ کے نام پر کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی مبینہ طور پر فر وخت کی اورپارکوں اور کھیلوں کے میدانوں میں شادی ہالز کی تعمیرات کی اجازت دی جس سے سرکا ر کو کر وڑوں روپے کا نقصان ہوا ناصر عباس کے خلاف تحقیقاتی اداروں کی تفتیش جا ری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں