افغانستان میں امن پاکستان اورامریکا دونوں کے مفاد میں ہے اعزازچوہدری

پاکستان امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، اعزاز چوہدری


ویب ڈیسک November 29, 2017
ہم مثبت ایجنڈے پر آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستانی سفیر۔ فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ ہم مثبت ایجنڈے پر آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ افغانستان میں امن پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے پاکستان امریکن پریس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مثبت ایجنڈے پر آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے اور افغانستان میں امن پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔

اس سے قبل پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے سینیٹر کوری بوکر سے ملاقات کی۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابی سے اندرونی سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی، افغانستان میں سیاسی عمل کی کامیابی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پر سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان و امریکا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں