لاہور سانحہ بادامی باغ 14 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے21 جیل منتقل

بادامی باغ پولیس نے واقعے میں ملوث 14 نامزد ملزمان سمیت 35 افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں پیش کیا۔


ویب ڈیسک March 11, 2013
بادامی باغ میں مسیحی برادری کے ماکانات اور دیگر املاک کی تباہی کا ایک منظر۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بادامی باغ کے 14 ملزمان کو جسمانی ریمناڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ دیگر ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

بادامی باغ پولیس نے واقعے میں ملوث 14 نامزد ملزمان سمیت 35 افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔ جس پر عدالت نے 14 نامزد ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دیگر کو جیل بھجوادیا گیا ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں مشتعل افراد نے مبینہ طور پرساون مسیح کی جانب سے توہین رسالت کے الزام پر بادامی باغ کے علاقے جوزف کالونی میں واقع مسیحی برادری کے 170 مکانات ، گرجا گھر اور دیگر املاک کو جلادیا تھا جس کا مقدمہ بادامی باغ تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں