کراچی کے قریب سمندر میں 45 ارب ڈالرزکی لاگت سے رہائشی جزیرہ بنانےکامعاہدہ

بحریہ ٹاؤن اور امریکی سرمایہ کاروں کے درمیان معاہدے کے مطابق کراچی کے قریب سمندر میں جزیرہ بنایا جائے گا۔


ویب ڈیسک March 11, 2013
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان میں 50 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری لاؤں گا، ملک ریاض۔ فوٹو : ایکسپریس

QUETTA: بحریہ ٹاؤن کے سابق سربرا ہ ملک ریاض کا کہناہے کہ وہ 2 سال میں پاکستان کا قرضہ اتارنے کے ساتھ ملک کو دہشت گردی سے نجا ت دلا سکتے ہیں۔

ملک ریاض نے راولپنڈی میں امریکی سرمایہ کار تھامس کریمرکے ساتھ 45 ارب ڈالرز کے "بنڈل آئی لینڈ "منصوبے کی یاد داشت پر دستخط کردیئے، اس منصوبے سے کراچی کے سمندرپردنیا کا بلند ترین سٹی تعمیر کیا جا ئے گا۔

ملک ریاض نے اس منصوبے کے حوالے سے کہا کہ یہ دنیا کا بلند ترین سٹی ہو گا، اس میں بلند ترین ٹاور ہوگا، اس میں دنیا کی جدید ترین سہولیات بھی میسرہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 12سے 16ایکڑ رقبے پر محیط یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا منفرد پرا جیکٹ ہوگا جس میں امریکا، یورپ اور دبئی سے بھی بڑی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے 25لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، لاکھوں لوگوں کو رہائش ملے گی اور اس منصوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔


ملک ریاض نے کہا کہ ملک میں ڈرگ مافیا، لینڈ مافیا کا راج ہے جسے ختم کر دیں گے اور دو سال میں پاکستان کا قرضہ اتار کر 50 ارب ڈالرز سے بھی زائد کی سرمایہ کاری کریں گے لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کچھ طا قتیں بڑے منصوبوں کو روک رہی ہیں۔

اس موقع پر امریکی سرمایہ کار تھامس کریمر نے کہا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستان ترقی کی دوڑ میں گامزن ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں