معیاری علاج کے لیے تحقیق ضروری ہے صدر ممنون حسین

سینٹرآف ایکسی لینسی کے قیام سے ماہرین امراض چشم کی اہلیت میں اضافہ ہوگا، صدر مملکت


Numainda Express November 29, 2017
وفد نے سوسائٹی کے معاملات میں دلچسپی لینے پر صدرممنون حسین کا شکریہ اداکیا۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ معیاری علاج کے لیے تحقیق ناگزیر ہے۔

اوپتھلمولوجیکل سوسائٹی کے وفد سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں امراض چشم سے متعلق سینٹرآف ایکسی لینسی کے قیام میں بھرپورتعاون کیاجائیگا اور اس سینٹرکے قیام سے ماہرین امراض چشم کی اہلیت میں اضافہ ہو گا جب کہ معیاری علاج کے لیے تحقیق ناگزیر ہے۔

ممنون حسین نے وفد میں شریک پروفیسرضیاالاسلام، صدر سوسا ئٹی کی سربراہی میں ایوان صدر میں اُن سے ملاقات کی۔ وفدکے دیگراراکین میں ڈاکٹرمحفوظ حسین، جنرل سیکریٹری سوسائٹی، پروفیسر شاہدوہاب، پروفیسر داؤد خان، پروفیسرمظہرقیوم،پروفیسرمظہراسحاق، پروفیسر امتیاز علی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

صدر نے کہا کہ قرنیہ ٹرانسپلانٹ کے سلسلے میں ضروری قانون سازی کرائی جائے گی۔انھوں نے اوپتھلمو لو جیکل سوسائٹی کی خدمات کو سراہا جب کہ وفد نے سوسائٹی کے معاملات میں دلچسپی لینے پر صدرممنون حسین کا شکریہ اداکیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |