کراچی میں نیپا چورنگی پر سیوریج لائن پھٹنے سے بدترین ٹریفک جام

بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر اور اسکول و کالج جانے والے شہری شدید اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں

ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر اور اسکول و کالج جانے والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

نیپا چورنگی پر واٹر بورڈ کی سیوریج لائن پھٹنے سے شہر میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔


کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے مرکزی علاقے یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر سیوریج کی لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ نیپا چورنگی پر گندا پانی سڑک پر جمع ہوگیا ہے اور ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر اور اسکول و کالج جانے والے شہریوں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود سیوریج بورڈ کا عملہ لائن کی مرمت کے لئے نہیں پہنچ سکا ہے۔
Load Next Story