لندن کے برٹش میوزیم میں قائداعظم کے مجسمے کی تقریب رونمائی

اس مجسمے کا مقصد بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، میئر لندن


ویب ڈیسک November 29, 2017
بانی پاکستان کا ’لنکنز ان‘ میں رکھا جانے والا مجسمہ برطانوی مجسمہ ساز فلِپ جیکسن نے بنایا ہے۔ فوٹو: فائل

برٹش میوزیم میں قائد اعظم کے مجسمے کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برٹش میوزیم لندن میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میئر لندن صادق خان تھے اوراس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی موجود تھے۔



میئرلندن صادق خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مجسمے کا مقصد بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ بانی پاکستان کا 'لنکنز ان' میں رکھا جانے والا مجسمہ برطانوی مجسمہ ساز فلِپ جیکسن نے بنایا ہے۔

میئرلندن صادق خان نے ٹوئٹر پر مجسمے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی کی تقریب کے سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن میں مدعو ہونے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔




 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں