الیکشن کمیشن نے نو منتخب رکن سینیٹ عبدالقیوم کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک لیا
الیکشن کمیشن نے اعتراضات کے خاتمے تک پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن سینیٹ عبدالقیوم کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکش کمیشن کی جانب سے عبدالقیوم سومرو کے اثاثوں کی تفصیلات پر اٹھائے گئے اعتراضات کے خاتمے تک ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیاجائےگا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نےڈاکٹرقیوم سومروکو13مارچ کوطلب کرلیاہے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ سومرو کی جانب سے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی کے بعد ان کی جگہ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو بلا مقابلہ رکن سینیٓٹ منتخب ہوئے تھے۔