یورپی یونین کی پاکستان کو انتخابات کی نگرانی کیلئے ٹیم بھیجنےکی پیشکش

یورپی یونین پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے انتخابات کی نگرانی کے لئے ایک نگراں ٹیم بھیجنے کے لئے تیار ہے، اعلامیہ

اعلامیے میں کہا گیا کہ یورپی یونین پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے انتخابات کی نگرانی کے لئے ایک نگراں ٹیم بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

یورپی یونین نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کے لئے نگراں ٹيم بھیجنے کی پیشکش کر دی ہے۔


یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پاکستان میں شفاف، پُرامن انتخابات کا انعقاد دیکھنا چاہتا ہے جو پاکستان کے عوام کے لئے بھی قابل قبول ہوں، اعلامیے میں کہا گیا کہ یورپی یونین پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے انتخابات کی نگرانی کے لئے ایک نگراں ٹیم بھیجنے کے لئے تیار ہے۔

اعلامیے میں تمام وزارا نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں انتخابات کے نتیجے میں نئی قائم ہونے والی حکومت سے اچھے اور مستحکم تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ وزرا نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستانی کی تیار کردہ اشیا کو یورپی منڈیوں تک رسائی دی۔ وزرا نے افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Recommended Stories

Load Next Story