بولی وڈ پر عورتوں کا راج

بولی وڈ پر ہمیشہ سے مردوں کا راج رہا ہے لیکن گذشتہ دو برس سے اس صورت حال میں تبدیلی آئی ہے۔


Mim Ain March 11, 2013
بولی وڈ پر ہمیشہ سے مردوں کا راج رہا ہے لیکن گذشتہ دو برس سے اس صورت حال میں تبدیلی آئی ہے۔ فوٹو : فائل

بولی وڈ پر ہمیشہ سے مردوں کا راج رہا ہے، لیکن گذشتہ دو برس سے اس صورت حال میں تبدیلی آئی ہے اور ایسی فلمیں بنائی جانے لگی ہیں جن میں ہیروئن کا کردار ہیرو سے زیادہ اہم تھا۔

موجودہ سال بھی ایسی کئی فلمیں ریلیز ہوں گی، جن میں سے چند کا تذکرہ ذیل کی سطور میں کیا جارہا ہے۔

ایم ایس سبولکشمی
کہا جارہا ہے کہ ودیا بالن لیجنڈ گلوکارہ اور موسیقار کی زندگی پر بنائے جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ اس فلم کی ہدایات راجیو مینن دے رہے ہیں جو اس سے قبل اشتہارات سازی کا تجربہ رکھتے ہیں۔

ڈیڑھ عشقیہ
یہ فلم ڈائریکٹر ابھیشیک چاؤبے کی فلم '' عشقیہ'' کا سیکوئل ہے جو 2010ء میں ریلیز کی گئی تھی۔ '' عشقیہ'' کی مرکزی کاسٹ میں ودیا بالن، ارشد وارثی اور نصیرالدین شامل تھے۔ '' ڈیڑھ عشقیہ'' میں ودیا بالن کے بجائے ماضی کی سپراسٹار مادھوری ڈکشٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ مادھوری اس فلم میں شاہی گھرانے سے تعلق رکھنے والی عورت کا کردار ادا کر رہی ہے جو شاعری کی ازحد شوقین ہے اور کتھک رقص پر بھی عبور رکھتی ہے۔ نصیرالدین شاہ اس فلم میں مادھوری سے عشق لڑاتے نظر آئیں گے۔

میری کوم
بھارت کی عالمی شہرت یافتہ باکسر میری کوم کی زندگی پر مبنی اس فلم میں پریانکا چوپڑا مرکزی کردار نبھائے گی۔ اس فلم کی ہدایات ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی دیں گے۔ متعدد عالمی اعزازات جیتنے والی باکسر کی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جون میں ہوگا۔ سپراسٹار ان دنوں اپنے رول کی مناسبت سے سخت ٹریننگ لے رہی ہے۔

گلاب گینگ
'' ڈیڑھ عشقیہ'' کی طرح مادھوری ڈکشٹ اس فلم میں بھی مرکزی رول کررہا ہے۔ جوہی چاؤلہ اس فلم کی دوسری مرکزی اداکارہ ہے۔ ''گلاب گینگ'' دراصل وسطی بھارت میں اسی نام سے سماجی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے ایک گروپ کی کہانی ہے۔ یہ گروپ خواتین کے ساتھ ہونے والی سماجی ناانصافیوں کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔ مادھوری اس گروپ کی لیڈر جب کہ جوہی چاؤلہ ایک سیاست داں کے کردار میں نظر آئے گی۔

ریوالور رانی
ڈائریکٹر تگمنشو ڈھولیا نے کنگنا رناوت کو اس فلم کی ہیروئن منتخب کیا ہے۔ درحقیقت کنگنا ہی اس فلم کی ' ہیرو' ہوگی۔ کہا جارہا ہے کہ تگمنشو نے پہلے اس کردار میں عرفان کو سائن کیا تھا، پھر ضروری تبدیلیوں کے بعد یہ کردار کنگنا کے حصے میں آیا۔ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ماہ رواں کے آخر میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں