خيبر پختونخوا حکومت کا ہیپاٹائٹس کی مدت علاج كو كم كرنے كا فيصلہ
نئی ادويات سے ہیپاٹائٹس كے مريضوں كے علاج كی مدت 6 ماہ سے كم ہو كر 3 ماہ ہو جائے گی ،ذرائع
خيبر پختونخوا محكمہ صحت نے صوبہ بھر ميں ہیپاٹائٹس كے شكار مريضوں كی مدت علاج كو کم کرنے کے لئے صوبے كے تمام اسپتالوں ميں 3 ماہ كا نيا كورس متعارف كرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیپاٹائٹس کے مريضوں كی مدت علاج كومزيد كم كرنے کے لئے خيبرپختونخوا محكمہ صحت کی طرف سے صوبے كے تمام اسپتالوں ميں آئندہ سال جنوری سے نئی ادویات پر مشتمل كورس متعارف كرايا جا رہا ہے، نئی ادويات سے ہیپاٹائٹس كے مريضوں كے علاج كی مدت 6 ماہ سے كم ہو كر 3 ماہ ہو جائے گی جب کہ محكمہ صحت نے اس سلسلے ميں 4 منتخب ادويہ ساز کمپنیوں كو باضابطہ سپلائی آرڈر جاری كر ديا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئے جديد ترين علاج سے جگر كی پيوند كاری كے حامل مريض بھی مستفيد ہو سكيں گے جب كہ بہترين نتائج سے اس موذی مرض كی روک تھام بھی مزيد موثر ہو سكے گی۔