فلم ’’گول مال‘‘ کے پانچویں سیکوئل کا اعلان

’گول مال‘ کے چوتھے سیکوئل نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔


ویب ڈیسک November 29, 2017
’گول مال‘ کے چوتھے سیکوئل نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا ۔ فوٹو : فائل

فلم ''گول مال اگین'' کی شاندار کامیابی کے بعد ہدایت کار روہت شیٹھی نے مداحوں کو ''گول مال 5'' بنانے کی خوشخبری سنا دی۔

اجے دیوگن، تبو، ارشد وارثی، کنال کھیمو، شریاس تلپڑے، تشار کپوراور پرینیتی چوپڑا جیسے بڑے ستاروں پر مشتمل بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم سیریز 'گول مال' کے چوتھے سیکوئل نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے اپنی فرنچائز کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے اور یہ اب تک 2017 کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم بھی ثابت ہوئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :''گول مال اگین'' 200 کروڑ کلب میں شامل

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق 'گول مال' کے چوتھے سیکوئل کی شاندار کامیابی کے بعد ہدایت کار روہت شیٹھی نے کامیڈی فلم سیریز کے پانچویں سیکوئل بنانے کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔

ایک انٹرویو میں روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ ''گول مال 3'' کی کامیابی کے باوجود اگلے سیکوئل کے لئے 7 سال تک کیوں انتظار کروایا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اچھے اسکرپٹ کی تلاش تھی کیوں کہ میں کچھ ہٹ کر بنانا چاہتا تھا اور شائقین کی جانب سے جس طرح اسے پسند کیا گیا یہ اسی انتظار کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے 'گول مال اگین' اجے دیوگن کی باکس آفس پر سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی ہے اور یہ 200 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی اجے کی واحد فلم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں