وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ كیخلاف سپریم كورٹ میں توہین عدالت كی درخواست دائر
وزير اعلی كے خلاف توہين عدالت كی كارروائی كر كے انہيں تاحيات نااہل قرار ديا جائے، درخواست گزار
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، اسپیكر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو اور الیكشن كمیشن سندھ سمیت متعلقہ حكام كو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار كیا گیا ہے كہ وزیر اعلیٰ سندھ اسمبلی میں اعلیٰ عدلیہ كے كنڈكٹ كو زیر بحث لائے اور كہا كہ سانحہ عباس ٹاؤن کیس میں انہیں سنا ہی نہیں گیا اور عدالت نے فیصلے كے لئے پہلے ہی ذہن بنا ركھا تھا جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے انور منصور بطور وکیل پیش ہوئے تھے اور آئین كے آرٹیكل 114 كے تحت اعلیٰ عدلیہ كے كنڈكٹ كو اسمبلی میں زیر بحث نہیں لایا جاسكتا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا كی ہے كہ وزیر اعلیٰ كے بیان كی روشنی میں ان كے خلاف توہین عدالت كی كارروائی كی جائے اور انہیں كسی بھی عوامی عہدے كے لئے تاحیات نااہل قرار دے کر ان كے خلاف غداری كا مقدمہ قائم كیا جائے۔