آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کا دورہ

آرمی چیف کو دہشت گردوں کی در اندازی روکنے کے اقدامات اور باڑ کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 29, 2017
آرمی چیف کو باڑ کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی، فوٹو: آئی ایس پی آر

PESHAWAR: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشت گردوں کی در اندازی روکنے کے اقدامات اور باڑ کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشت گردوں کی در اندازی روکنے کے اقدامات اور باڑ کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو بارڈر پر دہشت گردوں کی سرحد پار سے در اندازی کے راستوں کی موثر چیکنگ، نئے قلعوں و پوسٹوں کی تعمیر اور مقامی افراد کی آسانی کیلئے نئے ٹریکس کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور سرحد کی موثر نگرانی کے ذریعے دہشت گردوں حملے روکنے کے اقدامات کو سراہا ۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا اور خیبرپختونخوا کے علمائے کرام سے پشاور میں ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علماء کی حمایت کوسراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |