اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آئی بی کا نائب قاصد جاں بحق

فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوٹو: ایکسپریس

وفاقی دارالحكومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انٹیلی جنس بیورو کا نائب قاصد جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

وفاقی دارالحكومت میں امام بارگاہ باب العلم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انٹیلی جنس بیوروكا نائب قاصد جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


پولیس كے مطابق آئی بی كے نائب قاصد حب دار سمیت دیگرافراد امام بارگاہ باب العلم آئی ایٹ سے نماز ادا كركے نكل رہے تھے كہ 2 نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع كردی جس سے حب دارجاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں ڈاكٹرعنائت شاہ، سید ندیم بخاری ،عون زیدی اور رضی شاہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یہ دہشت گردی كا واقعہ تھا یا درینہ دشمنی كا شاخسانہ، زخمیوں كے بیانات ریكارڈ كرانے اورمذید تفتیش کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔
Load Next Story