جامعہ کراچی داخلہ فارم جمع کرانے کا آج آخری دن
کانووکیشن میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور:
جامعہ کراچی میں مختلف شعبہ جات میں داخلہ فارم جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔
جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر داخلہ پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری کے اعلامیے کے مطابق بیچلرز ، ماسٹرز ، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام) ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام) اور شعبہ ویژول اسٹیڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام) ،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام ) میں داخلوں کے لیے فارم 30 نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر منور رشیدکے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلبا کے ''سالانہ جلسہ تقسیم اسناد'' میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں14 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے، رجسٹریشن کے مخصوص فارم300روپے کے عوض حاصل کیے جاسکتے ہیں، باقاعدہ پرْ شدہ رجسٹریشن فارم اور ڈگری فارم فیس کے ساتھ ''کانووکیشن کیمپ آفس''واقع سلور جوبلی گیٹ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں،سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں دی جائیں گی جنھوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ،ماسٹرز، فارم۔ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال2016میں پاس کرلیا ہے،وہ طلباجن کی ایم ایس، ایم ڈی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی،ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ڈگری 2016اور اس کے بعد منظور ہوچکی ہیں وہ بھی اس کانوکیشن میں شرکت کے اہل ہوں گے۔علاوہ ازیںجامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی کام پرائیوٹ سال اول ،دوئم ،سال اول و دوئم باہم اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے امتحانی فارم 04 دسمبرتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
بی کام سال اول ودوئم کے طلبا اپنے امتحانی فارم 4600روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ امتحانی فارم 7900 روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کاؤنٹر ز پر جمع کراسکتے ہیں، واضح رہے کہ ایسے طلبا جو 2011یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انھیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔