محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اورملک کیلئے نقصان دہ ہے شہبازشریف

وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتحاد کی قوت سے آگے بڑھے، وزیر اعلی پنجاب


ویب ڈیسک November 30, 2017
پاکستان کو صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کے لئے مل کر کام کیا جائے، شہباز شریف: فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اورملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہمیں اپنی اس شناخت کو مضبوط سے مضبوط تربنانا ہے، محاذ آرائی ملک کے لئے نقصان دہ بھی ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بھی، نفاق اوراختلافات سے قومیں اور معاشرے آگے نہیں بڑھتے، یہ منزل باہمی اتحاد سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتحاد کی قوت سے آگے بڑھے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے، حکومتی کاوشوں کے باعث توانائی بحران کے خاتمے کی گھڑی آن پہنچی ہے، پاکستان کو صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کے لئے مل کر کام کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔