بھوربن ٹیلی کام میڈیا کانفرنس 2013 اختتام پذیر ہوگئی

ملکی ترقی اورعوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلیے دونوں شعبوں میں روابط کا روڈ میپ تیار۔


Kashif Hussain March 12, 2013
ملکی ترقی اورعوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلیے دونوں شعبوں میں روابط کا روڈ میپ تیار۔ فوٹو: فائل

ٹیلی کام سیکٹر سے وابستہ صحافیوں کی تاریخی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔

موبی لنک کے زیر اہتمام انٹیلی جنس میڈیا اینڈ پریس ٹیلی کام میڈیا کانفرنس 2013 میں پاکستان کے 6 بڑے شہروں کراچی، لاہور ، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد اور پشاورسے 50 کے قریب ٹیلی کام کے شعبے سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی جسے شرکااور نتائج کے لحاظ سے اس کانفرنس کو میڈیا اور ٹیلی کام انڈسٹری کے اشتراک عمل کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

2 سیشنز پر مشتمل کانفرنس میں ٹرینر کے فرائض پرسنل ڈیولپمنٹ کی ماہر شیرین نقوی نے انجام دیے، اس موقع پر موبی لنک کے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونی کیشنز عمر منظور، منیجر پبلک ریلیشنز حسین علی طالب بھی موجود تھے۔ کانفرنس کا مقصد ٹیلی کام کے شعبے سے وابستہ صحافیوں کو ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور تجربے سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ٹیلی کام کے شعبے کے ذریعے سماجی بہتری کے لیے میڈیا اور ٹیلی کام انڈسٹری کے اشتراک عمل کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا تھا۔



ابتدائی سیشن میں ٹرینر شیرین نقوی نے شرکا کواجتماعی مقاصد کیلیے ویژن، منصوبہ بندی، عملیت پسندی کی اہمیت سے آگاہ کیا، اس موقع پرٹیم کی شکل میںعملی سرگرمیاں بھی کرائی گئیں، اس دوران ٹیلی کام صحافت کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا،دوسرے سیشن میں ٹیلی کام انڈسٹری سے متعلق تبصرے اور تبادلہ خیال کیا گیا اور بنیادی طور پر 7 اہم نکات پر بحث کی گئی اور 7 سوالات کے ذریعے پاکستان کی ترقی واستحکام اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے میڈیا اور ٹیلی کام انڈسٹری کے تعلق کے روڈ میپ کا خاکہ وضع کیا گیا جس میں میڈیا اورٹیلی کام انڈسٹری میں بہتراشتراک عمل، صحافیوں کی استعدادکار، عوام کی رہنمائی کیلیے مل کر کام کرنے، صحافیوں کی کارکردگی موثر بنانے کے لیے ٹیلی کام انڈسٹری کے کردار، اسمارٹ فونز اور موبائل فونز کے ملکی مستقبل کے لیے بہتراستعمال اور ٹیلی کام انڈسٹری کی سماجی ذمے داری سے بہترنتائج کا حصول شامل ہیں۔ صحافیوں نے دونوں شعبوں میں اشتراک عمل بہتر بنانے کیلیے معلومات کی بلارکاوٹ وبراہ راست فراہمی اور روابط بہتربنا کرفاصلے کم کرنے پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں