سری لنکا’’حلال لیبلنگ سسٹم‘‘ کے نفاذ کا فیصلہ واپس

امن کیلیے قربانی دے رہے ہیں، حلال سرٹیفکیٹس صرف برآمدی مصنوعات کے لیے تھے، علما


AFP March 12, 2013
بدھ مت کے پیروکار حلال سرٹیفکیشن کی حامل اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہے تھے۔ فوٹو فائل

سری لنکا میں بدھ مت کے پیروکاروں کے مظاہروں کے بعد علما نے ملک میں خوراک کیلیے ''حلال لیبلنگ سسٹم'' کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے لیا تاکہ امن وامان کو برقرار رکھا جا سکے۔

آل سیلون جمیعت العلماء (اے سی جے یو) کے مطابق ان کی جانب سے جاری کردہ حلال سرٹیفکیٹس صرف اسلامی ممالک کو برآمد کی جانے والی مصنوعات کیلیے استعمال کیے جانے تھے۔ اے سی جے یو کے صدر مفتی رضوی نے بتایا کہ ہم امن وہم آہنگی کی خاطر قربانی دے رہے ہیں کیونکہ ہم ملک میں مذہبی کشیدگی سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔



واضح رہے کہ سری لنکا میں کافی عرصے سے فوڈ مینوفیکچررز اپنی تمام مصنوعات حلال طریقوں سے تیار کر رہے ہیں اور ان پر لیبلنگ کیلیے اے سی جے یو کا حلال سرٹیفکیٹ بھی چسپاں کیاجاتا ہے۔ سیلون چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ مینوفیکچررز نے تمام فوڈپراڈکٹس سے حلال لوگو فوری طور پر ہٹانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ مت کے پیروکاروں نے گزشتہ ماہ حلال سرٹیفکیشن کی حامل اشیا کے بائیکاٹ کے لیے مہم شروع کی تھی تاہم سری لنکن صدر نے انھیں مذہبی منافرت پھیلانے سے گریز کرنے پر زور دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں