آسٹریلوی مرکزی بینک کے کمپیوٹرز ہیک کیے جانے کا انکشاف

کمپیوٹر نیٹ ورکس میں سے بعض کو مبینہ طور پر حساس معلومات چرانے کیلیے چینی ساختہ میل ویئر کے ذریعے متاثر کیا گیا، حکام


AFP March 12, 2013
کمپیوٹر نیٹ ورکس میں سے بعض کو مبینہ طور پر حساس معلومات چرانے کیلیے چینی ساختہ میل ویئر کے ذریعے متاثر کیا گیا، حکام فوٹو: فائل

آسٹریلوی مرکزی بینک کے کمپیوٹرز ہیک کر لے گئے۔

حکام کے مطابق ریزور بینک آف آٓسٹریلیا (آر بی اے) کے کمپیوٹر نیٹ ورکس میں سے بعض کو مبینہ طور پر حساس معلومات چرانے کیلیے چینی ساختہ میل ویئر کے ذریعے متاثر کیا گیا۔

آسٹریلوی اخبار کے مطابق 2011 میں ایک سائبر حملے میں چینی ساختہ میل ویئر جاسوس پروگرام جی20 مذاکرات سے متعلق حساس معلومات تلاش کرتے ہوئے پایا گیا، اس وقت بیجنگ کا ایکسچینج ریٹ اور کرنسی ریزرو ایجنڈے پر تھے۔

آربی اے کے اہلکار نے جی 20 وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ چند کمپیوٹرز تک محدود تھا تاہم انھوں نے چین پر الزام عائد کیا نہ چوری کیے گئے ڈیٹا کے بارے میں کچھ بتایا۔ محکمہ دفاع کے اہلکار نے بتایا کہ آسٹریلوی کمپیوٹرز پر 65 فیصد سائبر حملوں کا ہدف اقتصادی امور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں