ترسیلات زر 8 ماہ میں747 فیصد بڑھ کر 9 ارب 23 کروڑ ڈالر ہوگئیں

بیرون ملک پاکستانیوں نے ہرماہ اوسطاً1 ارب 15 کروڑ 43 لاکھ ڈالر وطن بھیجے، فروری میں1 ارب 2 کروڑ 83 لاکھ ڈالر موصول۔


Business Reporter March 12, 2013
بیرون ملک پاکستانیوں نے ہرماہ اوسطاً1 ارب 15 کروڑ 43 لاکھ ڈالر وطن بھیجے، فروری میں1 ارب 2 کروڑ 83 لاکھ ڈالر موصول۔ فوٹو : فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی8 ماہ (جولائی تافروری2013) کے دوران مجموعی طور پر 9 ارب 23 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار ڈالرکی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 7.47 فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری 2013 کے دوران سعودی عرب سے 2 ارب 62 کروڑ77لاکھ80ہزار، متحدہ عرب امارات 1 ارب 86 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار، امریکا 1 ارب 46 کروڑ 11لاکھ30ہزار، برطانیہ 1 ارب 28 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر، سلطنت عمان) 1 ارب 6 کروڑ 75 لاکھ، یورپی یونین کے ممالک24 کروڑ 26 لاکھ 10 ہزار اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان ودیگر ممالک سے 68کروڑ 51 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ملکوں سے بالترتیب 2ارب32کروڑ59لاکھ 80 ہزار ڈالر، 1 ارب 90 کروڑ38 لاکھ 90ہزارڈالر، 1ارب 52 کروڑ 54لاکھ 50 ہزار ڈالر، 99 کروڑ 12 لاکھ ڈالر، 96 کروڑ 89 لاکھ 10 ہزار ڈالر، 24 کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار اور 63 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2012 تا فروری 2013 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے ماہانہ اوسطاً 1 ارب 15 کروڑ 43 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جبکہ گزشتہ مالی سال ماہانہ اوسط 1 ارب 7 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھی۔



اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے فروری 2013 میں 1ارب 2 کروڑ 83 لاکھ 30 ہزار ڈالر وطن بھیجے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں1 ارب 15 کروڑ68 لاکھ 10 ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے۔

اس دوران سعودی عرب سے 33 کروڑ 57 لاکھ 60 ہزار، متحدہ عرب امارات 19 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار، امریکا 13 کروڑ 71 لاکھ 30 ہزار، برطانیہ 12 کروڑ 94 لاکھ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 12 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار، یورپی یونین کے ممالک 2 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک سے 7 کروڑ 92 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

جبکہ فروری 2012 کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 31کروڑ75لاکھ10ہزار، 25 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار ڈالر، 19 کروڑ 71لاکھ40ہزار، 13 کروڑ 77لاکھ 30 ہزار، 12 کروڑ 35 لاکھ ڈالر، 2 کروڑ92 لاکھ 70 ہزارڈالر اور9کروڑ 21لاکھ10ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں