جامشورو انڈس ہائی وے پر کار اور ویگن کے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
حادثہ لکی شاہ صدر کےقریب پیش آیا جہاں حیدرآباد سے سہون جانے والی کار ویگن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے کار سوار سکندر علی، منا بھائی، علی محمد اور ویگن ڈرائیور اللہ ڈنو جاں بحق ہوگئے۔
زخمیوں کو پہلے پہل تعلقہ اسپتال سہون لے جایا گیا لیکن عملے کی کمی کے باعث انہیں حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔