پی سی بی نے بھارت سے ہرجانہ وصولی کیلیے آئی سی سی سے رجوع کر لیا

پی سی بی نےسیریز نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کے خلاف کیس تنازعات کمیٹی کے سامنے رکھنے کی درخواست کی ہے


Sports Reporter November 30, 2017
بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے اسے447 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے آئی سی سی کو نوٹس جمع کرادیا۔

پی سی بی نے اپنے وکلا کے توسط سے آئی سی سی کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے تنازعات کمیٹی کے سامنے کیس رکھا جائے، آئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر 3 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے، ایک نمائندہ پی سی بی جبکہ ایک بھارتی کرکٹ بورڈ کا نامزد کردہ ہو گا۔ کیس کا فیصلہ برطانوی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

بگ تھری کی حمایت کے بدلے میں بھارت نے پاکستان کو 2015 سے 2023 تک 6 باہمی سیریز کھیلنے کا ایم او یو سائن کیا جن میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ہر بار سیکیورٹی خدشات اور حکومتی اجازت کو جواز بناتے ہوئے سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا اور معاہدے کے مطابق ایک بھی باہمی سیریز اب تک نہیں کھیلی جا سکی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے اسے447 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اس زر تلافی ادا کرے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ان کی حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |