مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید

کٹھ پتلی انتظامیہ نے بڈگام اور پلواما میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی


ویب ڈیسک November 30, 2017
ضلع بڈگام اور پلواما میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 5 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ ساگی پورہ کے علاقے میں بھی بھارتی فوج نے کریک ڈاؤن کیا جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان شہید ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی کارروائیوں میں مزید 6 کشمیری شہید

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بڈگام اور پلواما میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں