سانحہ بلدیہ متاثرین نے معاوضے کیلیے درخواست جمع کرادی

ناقابل شناخت لاشوں کے اہل خانہ کی جانب سے بھی 25دعویدار سامنے آئے ہیں.

سانحہ بلدیہ کمیشن کے رجسٹرار محمد امین کے مطابق سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے 225افراد کے اہل خانہ اور 46زخمیوں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

سانحہ بلدیہ کے 279متاثرین نے معاوضہ کی رقم کے حصول کیلیے درخواست جمع کرادی۔

جسٹس (ر)رحمت حسین جعفری پر مشتمل سانحہ بلدیہ کمیشن نے سماعت 18جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اعلان کیاکہ معاوضے کے حصول کیلیے متاثرین کی درخواستیں روزانہ کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔


سانحہ بلدیہ کمیشن کے رجسٹرار محمد امین کے مطابق سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے 225افراد کے اہل خانہ اور 46زخمیوں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

جبکہ ناقابل شناخت لاشوں کے اہل خانہ کی جانب سے بھی 25دعویدار سامنے آئے ہیں،کمیشن کی آئندہ سماعت 18مارچ کوہوگی،جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے متاثرین میں 16کروڑ کی منصفانہ تقسیم کیلیے کمیشن تشکیل دیا ہے ۔
Load Next Story