گیس پائپ لائن منصوبہ پرعملدرآمد سے پاکستان پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں امریکا

یہ منصوبہ پاکستان کو بالکل غلط سمت میں لے جائے گا، وکٹوریہ نولینڈ


Huma Imtiaz March 12, 2013
وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو بالکل غلط سمت میں لے جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امریکا کی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ امریکا کو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر شدید تحفظات ہیں اور اگر اس منصوبہ پر عملدرآمد کیا گیا تو پاکستان پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

وکٹوریہ نولینڈ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ایک بار پھر امریکا کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر امریکا کو شدید تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو بالکل غلط سمت میں لے جائے گا۔

دوسری جانب شدید امریکی مخالفت کے باوجود گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح آج ایران کے سرحدی علاقے چاہ بہار میں کر دیا گیا، تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور ان کے ایرانی ہم منصب صدر محمود احمدی نژاد نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

معاہدے کے مطابق ایران نے اپنی حدود میں 900 کلومیٹرپائپ لائن بچھادی ہے جبکہ پاکستان میں 785 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی، ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے کے سلسلے میں پاکستان کو50 کروڑ ڈالرزقرض بھی دے گا، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو امن پائپ لائن کا نام دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |