کراچی میں 4 دسمبر سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکانمحکمہ موسمیات

دسمبر میں شروع ہونے والی سرد ہوائیں 5 روز تک جاری رہیں گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک November 30, 2017
دسمبر میں شروع ہونے والی سرد ہوائیں 5 روز تک جاری رہیں گی، محکمہ موسمیات - فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 4 دسمبر سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی جو 5 دن تک جاری رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 4 دسمبر سے یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوں گی جب کہ ہواؤں کی سمت جنوب کے بجائے شمال کی جانب تبدیل ہو جائے گی، موسم تبدیل ہونے سے درجہ حرارت میں کئی ڈگری کمی آجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کے اضلاع میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے اثرات شہر کی فضا پر مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں اسی وجہ سے شہر کی راتیں خشک ہیں مگر دن میں بعض اوقات موسم یکسر تبدیل ہو کر ہلکی پھلکی حدت پیدا کردیتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بدھ کو شہر کا کم از کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا اور اب 4 دسمبر سے کراچی میں سردی کی لہر پھر سے شروع ہو جائے گی جس وجہ سے ہواؤں کی رفتار میں مذید اضافے کا امکان ہے جب کہ سرد موسم 5 روز تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |