مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

مختلف شہروں میں موبائل فون سروس 12 گھنٹے کے لیے بند رہے گی۔


ویب ڈیسک November 30, 2017
موبائل فون سروس بند ہونے کا دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگا۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعہ کو کراچی، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جہاں جلسے جلوس کے اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی وہیں حکومت نے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کراچی، راولپنڈی، حیدر آباد، سکھر اور میرپور خاص میں موبائل فون سروس کی سہولت عارضی طور پر معطل رہے گی۔


سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا کراچی، سکھر، حیدرآباد اور میرپور خاص میں موبائل فون سروس بند رہے گی جس کا دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |