سلمان خان نے زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھادیا

سنجے لیلا بھنسالی نے میرے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، سلمان خان


ویب ڈیسک November 30, 2017
ذہنی طور پر خود کو اب بھی 27 سال کا نوجوان محسوس کرتا ہوں، سلمان خان۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی زندگی کے کئی اہم راز افشا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی بہت ہی بورنگ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ایک انٹریو میں اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ 15 سال کی عمر سے مسلسل کام کر رہے ہیں اور بعض اوقات انہیں 24، 24 گھنٹے بھی کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کئی بار گاڑی میں ہی سونا پڑا کیوں کہ اس وقت وینیٹی وین نہیں ہوا کرتی تھیں۔

اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے سلو میاں کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں 52 سال کا ہوچکا ہوں لیکن آج بھی میں مسلسل کام کرنے کی وجہ سے خود کو پہلے جیسا ہی محسوس کرتا ہوں اور ذہنی طور پر خود کو 27 سال کا نوجوان محسوس کرتا ہوں۔

فلم 'پدماوتی' سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو ایک دوسرے کے جذبات کی قدر کرنا چاہئے اور کسی کو حق حاصل نہیں کہ اوروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے البتہ یہ بھی جائز نہیں کہ فلم دیکھے بغیر اس پر تنقید کی جائے کیوں کہ اس کا صحیح فیصلہ سپریم کورٹ اور سینسر بورڈ ہی کریں گے جو سب کو ماننا ہوگا۔

بالی ووڈ کے سلطان سے جب پوچھا گیا کہ آیا سنجے لیلا بھنسالی نے کبھی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا تو اس پر مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے سلو میاں نے کہا کہ'' دوسرے لوگوں کا تو مجھے نہیں پتہ البتہ انہوں نے میرے ساتھ ایسا ضرور کیا ہے کیوں کہ میں نے انہیں دو سپر ہٹ فلمیں دیں لیکن اُس کے باوجود سنجے نے فلم 'دیوداس' میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا''۔

واضح رہے دبنگ خان نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ 1996 میں فلم خاموشی اور 1999 میں ہم دل دے چکے صنم کرچکے ہیں جو دونوں کامیاب فلمیں ثابت ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں