سنی لیون کی جان ابراہم کیساتھ پہلے آئٹم سانگ پر شاندار پرفارمنس

تشار کپور نے بھی ساتھ دیا،نئی فلموں کی شیڈول شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہوں،کہانی اور کردار میں اختلاف نظر آئے تو پھر۔۔۔


Showbiz Desk March 12, 2013
دیسی لڑکی کے روپ میں ایک مختلف انداز اپنایا ہے، کسی کو دھوکا دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتی،31سالہ بالی وڈ اداکارہ کی گفتگو ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ جان ابراہم کے ساتھ آئٹم سانگ کرکے اچھا لگا ہے، سیٹ پر شاندار پرفارمنس کو سراہا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تشار کپور اور جان کے ساتھ کسی فلم کے لیے یہ پہلا آئٹم سانگ کیا ہے ۔اس آئٹم سانگ میں یادگار پرفارمنس دی ہے۔ اس گیت میں اداکارہ کی جانب سے انتہائی عمدہ پرفارمنس کی سیٹ پر موجود کوریو گرافرز کی جانب سے بھی تعریف کی گئی ہے۔سنی لیون نے جان ابراہم اور تشار کپور کے ساتھ رقص والے سین عکسبند کروادیے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پرفارمنس کو گیت کی سچوائشن کے مطابق کرنے کا ایسی مہارت دکھائی ہے کہ یہ آئٹم سانگ شائقین کو پسند آئے گا اور اس کے چرچے بھی ہونگے ۔گیت کے دوران اداکارہ کی ٹانگوں کے اسٹائل دونوں اداکاروں کے درمیان توازن پیدا کرتے ہیں ۔ہر سٹپ پر مکمل ہم آہنگی دکھائی گئی ہے ۔اتنی اعلیٰ مہارت سے رقص پیش کیا گیا ہے کہ خود کوریو گرافرز بھی دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ اداکارہ کی پرفارمنس آئٹم سانگ کے ہر سین میں اچھوتی اور دلفریب دکھائی دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیسی لڑکی کے روپ میں ایک مختلف انداز میں آئٹم سانگ شائقین کو بہت اچھا لگے گا۔

انھوں نے بتایا کہ 3 نئی فلموں میں مختلف کردار نبھا رہی ہوں اور ہر فلم میں مختلف نظر آؤں گی، وقت ملا تو آئٹم سانگ بھی کروں گی۔ قبل ازیں اداکارہ سنی لیون نے کہا کہ نئی فلموں کی شیڈول شوٹنگ جاری ہے اور اپنے کردار کو سلیقے سے نبھانے کی کوشش کررہی ہوں۔ انھوں نے کہا ہے کہ فلم کی کہانی جو کہتی ہے وہی کرتی ہوں ۔ جس طرح کے سین کی جو ڈیمانڈ ہو اس کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔فلم میں کہانی ہی اصل چیز ہوتی ہے اور اگر کہانی اور کردار میں اختلاف نظر آئے تو پھر بات نہیں بنتی۔ انھوں نے کہا کہ میری کمرشلز پر تنقید بلا جواز ہے اور جو پیغام ہے اس کو ناظرین تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔

ہدایتکار کی جانب سے جو راستے اخیتار کیے جاتے ہیں وہی قابل اعتماد ہوتے ہیں۔ 31 سالہ اداکارہ نے کہا کہ نئی فلم میں کام کرنے سے پہلے اس کی کہانی کا بھی جائزہ لیتی ہوں۔ میرے لیے وہی کردار مناسب ہوگا جو میری سمجھ میں بھی آجائے، جس چیز کو میں خود سمجھ جاؤں گی اسے دوسروں کو سمجھانے میں آسانی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اداکار عامر خان کی مداح ہوں ان کی پرفارمنس بہت پسند ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ محبت کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہوں کسی سے بے وفائی نہیں کی ،پھول پسند ہیں اور پہلی محبت پھولوں کے تبادلے پر ہی ہوئی تھی ۔

انھوں نے بتایا کہ 2010میں ان کے والد کینسر کی بیماری کے سبب انتقال کرگئے۔ اس کے بعد انھوں نے کینسر کے مریضوں کی بہبود کے لیے فنڈ ریزنگ مہم میں بھی حصہ لیا ۔امریکی شہریت کی حامل سنی لیون 13مئی 1981کو کینیڈا میں پیدا ہوئیں ۔واضح رہے کہ سنی لیون انیل شرما کی نئی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کا معاملہ تنازع کا شکار رہا۔ اداکارہ نے اس سے قبل کئی ٹی وی شوز ،سیریلیز اور اور فلموں میں کردار نبھائے ہیں۔

ان کی والدہ کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تھا جو 2008میں انتقال کرگئیں ۔بچپن میں سنی لیون کو کھیل کا بھی بڑا شوق رہا اور گلی محلے میں لڑکوں کے ساتھ ہاکی کھلینے کا شوق پورا کرتی رہیں ۔بنیادی طور پر سنی کے گھرانے کا تعلق سکھ فیملی سے ہے۔ کینیڈا سے 18سال کی عمر میں اہل خانہ کے ساتھ مشی گن میں رہائش پذیر ہوئیں۔ 1999 میں گریجوایشن مکمل کی۔فنی سفر شروع کرنے سے قبل کچھ عرصہ کے لیے ایک جرمن بیکری پر کام کیا ۔2002 میں پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے پرفارم کیا اور ایک اشتہاری فلم کے ذریعے چہرہ نمائی ہوئی۔



اداکارہ کا کہنا ہے کہ سنی ان کا اصل نام ہے اور لیون انھیں پیار سے کہا جاتا رہا۔ اس عرصہ میں کئی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروائے ۔ 2008 کے دوران ہی اداکارہ نے اپنا ذاتی اسٹوڈیو بنانے کا اعلان کیا۔ 2011 کے دوران اداکارہ نے بھارتی ٹی وی شو ''بگ باس'' میں کام کیا ۔بگ باس شو کے دوران ہی اداکارہ کو بالی وڈ کے ممتاز دائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی جانب سے کام کرنے کی پیشکش ہوئی ۔ مہیش بھٹ نے 2003 کے دوران فلم ''جسم ٹو''کے لیے سنی لیون کو آفر دی جس پر انھوں نے اس میں لیڈنگ لیڈی رول کیا ۔پھر ایکتا کپور کی ایک ریمیک فلم میں کردار نبھایا۔

ادھر بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ سنی لیون نے بڑی تیزی سے اداکاری کو سمجھا ہے اور اپنا کام انتہائی مہارت سے کرنے کی کوشش کی ہے اس میں وہ بڑی حد تک کامیاب بھی رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں آتے ہی اپنی ساکھ بنانے کی تگ و دو میں مصروف اداکارہ سنی لیون پر مخض بولڈ سین فلمانے کا الزام لگاکر ان کی دیگر مہارانہ صلاحیتوں سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔ اداکارہ سنی لیون کی پرفارمنس میں پختگی آرہی ہے اور وہ اب سلیقے سے ہر فلمی کردار کو نبھانے کے لیے سرگرم نظر آتی ہیں ،ان کی کئی فلمیں زیرتکمیل ہیں جن کے منظر عام پر آنے پر ہی ان کی کامیابی کا گراف بنایا جاسکے گا۔

بالی وڈ نقادوں کے مطابق سنی لیون ایک اچھی اداکارہ کے طور پر سامنے آرہی ہیں ان کی فلموں میں پرفارمنس نے ثابت کردیا ہے کہ سنی لیون ایک پروفیشنل اداکارہ ہیں ان کی اداکاؤں کے اسیر ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اداکارہ کے کمرشلز نے بھی لوگوں کو متوجہ کیا ہوا ہے۔

چھوٹی اور بڑی اسکرین پر ان کی پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انھیں مزید کئی فلموں کی آفرز ہورہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آنیوالی فلموں میں مزید اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گی ۔ ادھر ہدایتکار انیل شرما کا کہنا ہے کہ سنی لیون نے فلم ''سنگھ صاب دی گریٹ ''کے لیے آئٹم سانگ کرنے سے انکار نہیں کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس کام کے لیے سنی لیون ہی بہترین انتخاب تھا اور انھیں ہی یہ کام دیا گیا ہے ۔رقم بڑھانے کا بھی کوئی ایشو نہیں رہا ۔انھوں نے کہا کہ سنی کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ قبل ازیں اداکارہ سنی لیون نے کہا کہ نئی فلموں کیشیڈول شوٹنگ کے لیے تیاری کرلی ہے اور اپنے کردار کو سلیقے سے نبھانے کی کوشش کروں گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ فلم کی کہانی جو کہتی ہے وہی کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ جس طرح کے سین کی جو ڈیمانڈ ہو اس کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلم میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کی کوشش کروں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں