عید میلاد النبیؐ آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
آج تجدیدعہد کا دن ہے، صدرو وزیراعظم کے پیغامات
عیدمیلادالنبیؐ آج ملک بھر میں مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔
رحمت للعالمین کے یوم ولادت پر فضائیں درود و سلام سے معطر ہوگئیں۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سیرت النبیؐ پر کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا، چراغاں بھی کیاجائے گا۔ دارالحکومت اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتیں برقی قمقموں سے جگ مگ کررہی ہیں۔ پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اوردیگرعمارتیں سجا دی گئی ہیں۔
راولپنڈی شہر میں میلاد کے 2 بڑے جلوس شہراورکینٹ سے نکالے جائیںگے جب کہ ملک بھر میں پولیس اورانتظامیہ نے بھی جلوسوں اور دیگر تقاریب کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ جلوسوں کے روٹس میں اسلحہ رکھنے، لہرانے، ہوائی فائرنگ، ڈھول باجے، ساز بجانے ہیوی گاڑیوں کے داخلے پرپابندی ہوگی۔ جلوس کے راستوں میں دودھ، مشروب، چائے، قہوہ، چاول، نان روٹی کی سبیلیں اور لنگرکے اسٹال بھی ہوںگے۔
کوئٹہ میں ایک روزکے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی ہے جوجمعے کی رات12بجے ختم ہوجائے گی جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی، حیدرآباد اورسکھر میں صبح 8بجے سے رات8 بجے تک موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے گی۔
دوسری جانب عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پراپنے پیغام میں صدرمملکت ممنون حسین نے قوم کے نام پیغام میں کہاہے کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد کے یوم ولادت کے مبارک موقع پراہل وطن اورتمام مسلمانان عالم کو دلی مبارکبادپیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج کادن تاریخ اسلام کاہی نہیں بلکہ پوری کائنات اورانسانیت کاعظیم ترین دن ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق ،سابق صدر آصف علی زرداری اوردیگرنے بھی عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پراپنے اپنے پیغامات میںقوم کومبار کباد دی۔
علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کے ہمراہ فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا اورسیکیورٹی انتظامات اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔
جشن ولادت کے حوالے سے کراچی میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں، گلیوں اور گزرگاہوں کو سبز پرچموں برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے،اہم عمارتوں،شاہراہوں،مساجد پر چراغاں کیا گیا جب کہ جشن ولادت کے حوالے سے گزشتہ شام ہی سے نعت خوانی،میلاد شریف،قصیدہ بردہ شریف،درود پاک کی محافل اور سیرت مصطفیؐ کانفرنسز کا اہتمام کیا جارہا ہے اور شہر میں جگہ جگہ مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموںکی جانب سے جشن ولادت کے حوالے سے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جب کہ جشن ولادت کے موقع پر شہر میں بڑے پیمانے پر نذرونیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔