خیرپور میں میلاد ریلی پر فائرنگ 3 شرکا شہید 8 زخمی

 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، کوٹ ڈیجی کے امیرعلی شاہ چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کرکے نشانہ بنایا


Numaindgan Express December 01, 2017
ریلی بغیراجازت نکالی گئی، خیرپور، کنب اور کوٹ ڈیجی سے گرفتاریاں ہوئیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: تحصیل کوٹ ڈیجی میں جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی پر فائرنگ سے 3 شرکا شہید جب کہ 8افراد زخمی ہوگئے۔

ضلع خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں مولانا عطا محمد برڑوکی قیادت میں ریلی نکالی جارہی تھی، شرکا کوٹ ڈیجی کے امیر علی شاہ چوک پر پہنچے تو اچانک نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ذوالفقار علی برڑو، لطیف ڈنو اور مشتاق برڑوموقع پر ہی شہید جبکہ قربان علی، لیاقت برڑو، سلیمان، نورل برڑو اور کشمیر برڑو سمیت8افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خیرپورنواز سوہو، ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا، 3زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ایس ایس پی خیرپور نے بتایاکہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں خیرپور، کنب اور کوٹ ڈیجی سے20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، ضلع خیرپور میں6مدرسے رجسٹرڈ ہیںجن میں سے ایک مدرسے کو سربمہر کردیاہے۔ انتظامیہ کو ریلی نکالنے کی آگاہی نہیں دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر خیرپور نواز سوہو نے صحافیوں کو بتایا کہ آج 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور ریلیوں کی حفاظت کیلیے سخت احکام دیے ہیں اور تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جب کہ کوٹ ڈیجی میں فائرنگ کے واقعے پر مختلف سیاسی سماجی اور تاجر تنظیموں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں