اذلان شاہ کپ ہاکی پاک بھارت ٹیمیں آج برتری کی جنگ لڑیں گی
گرین شرٹس نئے گول کیپر اور نوجوان کھلاڑیوں کو آزمائیں گے، مسلسل دو میچز ہارنے سے حریف سائیڈ کے حوصلے پست
سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو ایپوہ میں برتری کی جنگ لڑیں گی۔
گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو 4-3 سے زیر کیا تاہم دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، بلو شرٹس کو اب تک دونوں میچز میں ناکامی ہوئی جس نے اس کے حوصلے پست کر دیے ہیں، منگل کو دفاعی چیمپئن کیویزکا سامنا کوریا جبکہ آسٹریلیا کا ٹکراؤ ملائیشیا سے ہوگا۔
دریں اثنا پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول اور کپتان محمد عمران روایتی حریف کیخلاف کامیابی کیلیے پُرامید ہیں، ملائشیا کے شہر ایپوہ سے نمائندہ ''ایکسپریس'' میاں اصغر سلیمی کیساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ آسٹریلیا سے شکست ماضی کا حصہ بن چکی، مثبت سوچ کیساتھ میدان میں اتر کرکامیابی کی کوشش کرینگے، انھوں نے کہا کہ دونوں ٹیمیں نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، دباؤ نہ لینے والی ٹیم فتح کی حقدار ہوگی، گول کیپر کا بڑا اہم کردار ادا ہے، ہم اس شعبے میںکامیاب رہے تو فتح حاصل ہو جائیگی۔
دوسری جانب اختر رسول نے کہا کہ ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی اور ایشین ٹرافی میں پاکستان نے بھارتی ٹیم کو شکست دی جس کا فائدہ اب بھی ہو گا، انھوں نے کہا کہ روایتی حریفوں کے میچز ہمیشہ دلچسپ اورسنسنی خیز رہے ہیں، اب بھی ایسا ہی ہوگا اور شائقین کو اچھی ہاکی دیکھنے کو ملے گی۔ ایک سوال پر اختر رسول نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف شکست کے باوجود کھلاڑی مایوس نہیں بلکہ بھارت کو ہرا کر میڈل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے پرعزم ہیں۔ چیف کوچ نے کہا کہ ابتدائی دو میچوں کی طرح تیسرے مقابلے میں بھی نئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور موقع فراہم کیا جائیگا۔
دریں اثنا آسٹریلیا کیخلاف ناقص کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے گول کیپر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ابتدائی2 میچز میں حصہ لینے والے عمران بٹ کی جگہ بھارت کیخلاف اہم میچ میں عمران شاہ کو آزمایا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز چیف کوچ اختر رسول کی زیرسربراہی اہم اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کیخلاف نتائج کی پرواکیے بغیر ٹیم کیساتھ جانے والے چاروں جونیئر پلیئرزکو بھی کھیلنے کا موقع دیا جائیگا۔ میٹنگ کے بعد چیف کوچ اختر رسول نے حنیف خان کے ساتھ مل کر تمام پلیئرزسے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں، بعد ازاں ٹیم میٹنگ میں پلیئرز کو بھارتی ٹیم کے دونوں میچز کی وڈیوز دکھائی گئیں جسکے بعد حریف سائیڈ کیخلاف میچ کی حکمت عملی وضع کی گئی، مینجمنٹ بھارت کیخلاف میچ سے قبل ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی۔