تھرڈ امپائر باؤڈن کے دو فیصلوں پر پاکستان کو اعتراض ریفری سے شکایت ہوگی
انگرم اور محمد حفیظ کے فیصلے کے خلاف میچ ریفری سے تھرڈ امپائر بلی باؤڈن کی شکایت کا فیصلہ کیا گیا۔
اسٹیو ڈیوس کے بعد اب بلی باؤڈن پاکستانی ٹیم کے زیرعتاب آ گئے۔
پہلے ون ڈے میں بطور تھرڈ امپائر ان کے دو فیصلوں پر اعتراض کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو رپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے واقعے کے مطابق کولن انگرم کا اسکور جب 58 تھا تو آفریدی نے ان کیخلاف ایل بی ڈبلیو کیلیے ریویو لیا، باؤڈن نے فیصلہ بیٹسمین کے حق میں دیا حالانکہ انگرم آؤٹ دکھائی دے رہے تھے۔
اسی طرح حفیظ کے رن آؤٹ میں بیٹسمین کو شک کا فائدہ دینے کے بجائے حریف پلیئرز کے خوشیاں منانے سے باؤڈن نے یہ تصور کر لیا کہ گیند بولر کے ہاتھ کو چھو کر وکٹوں سے ٹکرائی ہے، یاد رہے ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو ڈیوس کے بعض فیصلوں پر بھی پاکستان نے احتجاج کیا تھا۔