پاکستانی فورسزنے دہشتگردوں کوملک سے ماربھگایا ہے اعزازچوہدری

غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھارہی ہیں، اعزاز چوہدری


ویب ڈیسک December 01, 2017
افغانستان میں امن کیلئےامریکا کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی سفیر۔ فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستان کے سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسزنے دہشتگردوں کوملک سے ماربھگایا ہے۔

پاکستانی سفیراعزازچودہری نے امریکی سینیٹرجیف مرکلی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں، موجودہ دورمیں پاکستان میں دہشتگردی کارروائیوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، پاکستانی فورسز نےدہشتگردوں کو ملک سے ماربھگایا ہے اورغیرملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھارہی ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئےامریکا کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں، افغانستان میں عدم استحکام پاکستانی معیشت کیلئے خطرہ ہے، افغانستان میں امن کیلئے جامع سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان امریکا مل کرافغان امن عمل میں کرداراداکریں گے جس پرسینیٹرجیف مرکلی نے کہا کہ پاکستان اورامریکا میں دوطرفہ تعلقات وقت کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔