’’میں زندہ ہوں‘‘ عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر خبر کے بعد پیغام جاری کردیا

سوشل میڈیا پر کسی نے بیٹسمین عمر اکمل کو ’مردہ‘ ظاہر کردیا۔


Sports Desk December 01, 2017
سوشل میڈیا پر کسی نے بیٹسمین عمر اکمل کو ’مردہ‘ ظاہر کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سوشل میڈیا پر مرنے کی جھوٹی افواہ پھیلنے کے بعد عمر اکمل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر کسی نے بیٹسمین عمر اکمل کو 'مردہ' ظاہر کردیا، ان کا چہرہ کسی دوسرے کی ڈیڈ باڈی پر لگانے کے ساتھ اعلان کیا گیا کہ حال ہی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں عمر اکمل بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر ہی عمر اکمل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'الحمد اللہ میں ٹھیک ٹھاک اور لاہور میں ہوں جب کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں