سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر بھٹو کے اثاثوں کی تصدیق کا حکم دیدیا
اثاثے ورثا کے نام منتقل کیے جائیں، فاروق نائیک، شہادت کے 10 برس بعد زرداری کی درخواست
سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی املاک کی وراثت سے متعلق آصف زرداری کی درخواست پر ناظر کو جائیداد کی تصدیق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے 10 برس بعد وراثت سے متعلق سابق صدر آصف زرداری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے ناظر کو بی بی کے اثاثوں کی تصدیق کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے ناظر سے 19 دسمبرتک رپورٹ تک طلب کرلی۔
فاروق ایچ نائیک کے مطابق بی بی کے بچوں کے عدم اعتراض کا بیان حلفی جمع کرادیا گیا ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ سابق وزیر اعظم کے 26 لاکھ79ہزار این آئی ٹی یونٹس، سیونگ سرٹیفیکیٹس اور بینکرز ایکویٹی کا پتا چلا ہے جب کہ بے نظیر بھٹونے ورثامیں کسی کا نام درج نہیں کرایا تھا۔ بینظیرکے ورثا میں صرف درخواست گزار آصف زرداری، بلاول بھٹو، بختاور زرداری اور آصفہ زرداری شامل ہیں۔ اثاثے ورثا کے نام منتقل کیے جائیں۔