چیئرمین نیب کی کھلی کچہری عوامی شکایات پر احکام

تمام شکایات پر نیب قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا،جسٹس( ر) جاوید اقبال


Numainda Express December 01, 2017
چیئرمین نیب نے جو خوش آئند قدم اٹھایا ہے اسکے دوررس نتائج برآمد ہونگے، شکایت کنندگان۔ فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے اعلان کے مطابق بدعنوانی سے متعلق خود شکایات سننے کا آغاز کردیا۔

نیب ہیڈ کوارٹرز میں جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فرداً فرداً شکایت کنندگان کی بدعنوانی سے متعلق شکایت توجہ اور اطمینان کے ساتھ سنی اور بعض شکایات پر موقع پر ضروری احکام جاری کیے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ شکایات پر نیب کے قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا کیونکہ وہ ''احتساب سب کے لیے'' کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے علاوہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو 2 بجے سے لے کر 4 بجے تک عوام کی شکایات سنیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں