جشن عید میلادالنبی پردہشتگردی کرنے والے حقیقی دشمن ہیں عمران خان
آپریشن میں حصہ لینے والے ریپیڈ ریسپانس یونٹ کے جوان تحسین کے مستحق ہیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ رحمة العالمین کی ولادت کے باسعادت دن سفاکیت کا منصوبہ بنانے والے حقیقی دشمن ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زرعی یونیورسٹی پشاورمیں دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رحمة اللعالمین کی ولادت کے مبارک دن کے آغازمیں خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت اوراسلام کے دشمن ہیں، شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں اورحملے کا نشانہ بننے والوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعا گوہیں۔
عمران خان نے دہشت گردوں کوکیفرکردار تک پہنچانے والے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کی پیشہ وارانہ بنیادوں پرتشکیل نوبارآور ثابت ہورہی ہے، انتہائی خطرناک حملے کو ممکنہ طورپرکم از کم وقت میں ناکام بنانا باعث اطمینان ہے، پولیس کی اصلاح کے بعد اب پختونخوا کو شرانگیزی کا نشانہ بنانا آسان نہیں، آپریشن میں حصہ لینے والے ریپیڈ ریسپانس یونٹ کے جوان تحسین کے مستحق ہیں جب کہ بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے پر اللّہ رب العزت کا شکرہے۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کے حقیقی ذمہ داروں تک رسائی کیلئے جامع تحقیقات سمیت صوبائی حکومت زخمیوں کیلئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔