کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں ٹوئنکل کھنہ

والدہ نے کبھی میری حوصلہ افزائی نہیں کی، ٹوئنکل کھنہ


ویب ڈیسک December 01, 2017
والدہ نے کبھی میری حوصلہ افزائی نہیں کی، ٹوئنکل کھنہ - فوٹو: فائل

MIAMI: اداکار اکشے کمار کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی خوبر واداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے خواہش ظاہر کی کہ کاش ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں۔

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا شماربالی ووڈ کی اوسط درجے کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے کیرئیر میں کامیاب سے زیادہ ناکام فلمیں شامل ہیں تاہم جب انہیں احساس ہوا کہ وہ اب مزید فلموں میں کام نہیں کرسکتیں تو انہوں نے لکھاری بننے کا فیصلہ کیا جس میں وہ کامیاب بھی رہیں۔ ٹوئنکل کھنہ بہترین مصنفہ کے ساتھ اپنی حس مزاح کے لیے بھی جانی جاتی ہیں جس کی جھلک اکثران کی تحریروں میں بھی دکھائی دیتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اکشےکمار کے پرس میں بیوی کے بجائے کس کی تصویر؟

حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ ممبئی میں ایک نجی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایک ایسی بات کہی جسے سن کر وہاں موجود تمام لوگ چونک گئے۔ ٹوئنکل کھنہ نے کہا 'کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں'۔ ان کے اس بیان پر تمام لوگ حیران رہ گئے۔

اگلے ہی لمحے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اپنی والدہ سے اکثر کہتی ہوں کہ آپ کی بیٹی ہونے کا کیا فائدہ، ہیمامالنی کی وجہ سے کم از کم مجھے واٹر پیوریفائر تو مفت میں ملا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان ٹوئنکل کھنہ کے بڑے مداح نکلے

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے کبھی ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی اور ایک بار جب میرے حساب میں 97 نمبرز آئے تو یہ بات میں نے اپنی والدہ کو بتائی جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ نمبرز تمہارے وزن کے مطابق ہیں۔

واضح رہے ٹوئنکل کھنہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں 'میلہ'، 'جب پیار کسی سے ہوتا ہے'اور 'بادشاہ'وغیرہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں