بھارتی فوج نے نومبر میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا
بھارتی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 98 کشمیری زخمی ہوئے، رپورٹ
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ کے دوران 28 کشمیری شہید اور 100 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے ماہ نومبر کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ مہینے بھی قابض فوج نے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 28 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی مظالم کے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 8 بچے یتیم ہوگئے جب کہ نہتے مظاہرین پر پیلٹ گن، فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے خواتین اور بچوں سمیت 98 افراد شدید زخمی ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید
بھارت نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کرتے ہوئے 106 معصوم شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم حراستی مراکز منتقل کردیا۔ اس کے علاوہ مختلف کارروائیوں کے دوران وادی بھر میں 63 گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں نقصان پہنچایا گیا جب کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بھی سامنے آئے۔