سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں احسن اقبال

وزیرداخلہ کا سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10،10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، وزیرداخلہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم کسی صورت دہشت گردوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہونا پڑے گا۔


وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور شہداء کے ورثا کے لئے فی کس 10 لاکھ جب کہ شدید زخمیوں کے لئے 5،5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لئے 2،2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مبارک دن کے موقع پر دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی کیوں کہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ہم کسی صورت دہشت گردوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور اس جنگ میں جان کا نذرانہ دینے والے شہیدوں کے خون کو نہیں بھولیں گے تاہم دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہونا پڑے گا۔
Load Next Story