ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

گوشوارے جمع كرانے كی تاریخ میں توسیع عوام كو سہولت فراہم كرنے كے لئے كی گئی ہے، ایف بی آر


ویب ڈیسک December 01, 2017
گوشوارے جمع كرانے كی تاریخ میں توسیع عوام كو سہولت فراہم كرنے كے لئے كی گئی ہے، ایف بی آر ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انكم ٹیكس گوشوارے جمع كرانے كی آخری تاریخ میں مزید 15 دنوں كی توسیع كردی۔

ایف بی آر كی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفكیشن كے مطابق انكم ٹیكس آرڈیننس 2001 كی شق 214A كے تحت انكم ٹیكس گوشوارے جمع كرانے كی تاریخ میں 15 دسمبرتک كی توسیع كردی گئی ہے۔ اس سے قبل گوشوارے جمع كرانے كی تاریخ 31 اگست سے بڑھا كر 30 نومبركی گئی تھی۔ ایف بی آر كے مطابق گوشوارے جمع كرانے كی تاریخ میں توسیع عوام كو سہولت فراہم كرنے كے لئے كی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔