فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔


ویب ڈیسک December 01, 2017
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اورسعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ فوٹو : فائل

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا جس میں میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں عروج پر ہیں، میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا، جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ جرمنی نے 2014 میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، ورلڈ کپ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جب کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اورسعودی عرب کےدرمیان کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں میزبان، روس، یوروگوئے، مصر اور سعودی عرب شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، اسپین، ایران اور مراکش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ سی میں فرانس، پیرو، ڈینمارک اور آسٹریلیا کو شامل کیا گیا ہے جب کہ گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیہ شامل ہیں۔ گروپ ایف میں جرمنی، میکسیکو، سویڈن اورجنوبی کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیم، انگلینڈ ،تیونس اور پاناما کی ٹیمیں شامل ہیں اور گروپ ایچ میں پولینڈ، کولمبیا، سینیگال اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے شروع میں فیفا ورلڈ کپ 2018 میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوئی تھی، میزبان ہونے کی حیثیت سے روس نے براہ راست ایونٹ میں شرکت کا ٹکٹ پایا تھا، اس کے بعد برازیل نے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرکے پہلی ٹیم کا اعزاز پایا تھا جب کہ پیرو 32ویں اور آخری ٹیم تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں