کراچی میں سرد ہوائیں چلتے ہی گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک December 02, 2017
شہر میں شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

UNITED NATIONS, UNITED STATES: شہر قائد میں سردی کی لہر کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اوررات کو سرد رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں شمال مشرق سے ہلکی سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔ دکانوں اور ٹھیلوں سے شہری گرم کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہیں۔ کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورفاٹا میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اسکردو، گلگت بلتستان، چترال، دیر، پارا چنارمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔